پتوکی،پھولنگر،چونیاں ،قصور کے لیسکو نااہل افسران بجلی چوروں کے آگے بے بس

منگل 25 مارچ 2025 15:47

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پتوکی،پھولنگر،چونیاں ،قصور کے لیسکو نااہل افسران بجلی چوروں کے آگے بے بس ایک سال میں قصور میں 37 ارپ 20 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں کے آگے بے بس ہوگئے شہریوں کا کرپٹ نااہل لیسکو افسران کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاستگی کا مطالبہ ۔ پاکستان کی سب سے بڑی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔

لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ بجلی چوری قصور سرکل میں کی جارہی ہے لیسکو دستاویزات کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوری کی وجہ سے پوری کمپنی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے لیسکو کے قصور سرکل میں ایک سال کے دوران 37 ارب،20 کروڑ،70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی قصور رورل ڈویژن میں 8 ارب 64 کروڑ، 80 لاکھ، پھول نگر ڈویژن میں 9 ارب 62 کروڑ، 90 لاکھ، چونیاں ڈویژن میں 9 ارب،38 کروڑ، 70 لاکھ، قصور سٹی ڈویژن میں 5 ارب، 66 کروڑ، 70 لاکھ اور کوٹ رادھا کشن ڈویژن میں 2 ارب،87 کروڑ، 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری کی گئی ایک سال کے دوران بجلی چوروں کیخلاف 26 ہزار،9 سو 87 مقدمات درج کیے گئے بجلی چوروں کو 84 کروڑ، 89 لاکھ، 63 ہزار روپے کے ڈی بل چارج کیے گیے لیکن اس میں سے صرف 33کرور 68 لاکھ، 67 ہزار 911 روپے وصول کیے جاسکے قصور سرکل کی ریکوری محض 40 فیصد رہی ذرائع کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوروں کوبا اثر سیاسی خاندانوں کی سرپرستی حاصل ہے، لیسکو ذرائع کے مطابق اگر قصور کے بجلی چوروں کو سیاسی پشت پناہی نہ ہوتو قومی خزانے کو سالانہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو ایکسین پھولنگر نوید بھٹی صرف غریب غربا لوگوں کے گھروں تک رینجر اور پولیس کا استعمال کرنے میں صرف دکھائی دیتے ہیں جبکہ بجلی چوروں کی سرپرستی میں ایکسین لیسکو پھولنگر نوید بھٹی اور ایس ڈی او لسیکو پتوکی رورل، پتوکی سٹی کا ہاتھ شامل ہیشہریوں صدر امن سول سوسائٹی پتوکی محمد نوید بھٹی، اکمل علی کمبوہ و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظمپاکستان شہباز شریف فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کرپٹ افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انکو نوکریوںسے برخاست کریں۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں