دادو، اسکول کی خالی عمارت میں تھانہ منتقل

ایجوکیشن آفیسرنے عمارت خالی کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو نوٹس ارسال کر دیا

اتوار 14 جولائی 2019 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) دادو میں پرائمری اسکول کی خالی عمارت میں پولیس نے تھانہ بنا ڈالا، بورڈ لگا دیا اور سامان رکھ دیا،ایجوکیشن آفیسرنے عمارت خالی کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو نوٹس ارسال کر دیا ۔دادوکی تحصیل کاچھو کے گائوں گاجی شاہ کے پرائمری اسکول میں پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اسکول میں کئی دن سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلقہ ایجوکیشن آفیسر زبیدہ میمن کے مطابق شکایت ملنے پر اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا، اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ تھانے کی عمارت میں مرمتی کام کے باعث عارضی طور پر پناہ لی ہے، ایجوکیشن افسر کی جانب سے عمارت خالی کرنے کا نوٹس محکمہ پولیس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں نے پیر تک عمارت خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ادھر ٹی ای او دادو خادم حسین جمالی نے بتایا کہ اسکول کی عمارت خالی تھی، گاوں میں پہلے ہی دو بوائز اور پرائمری اسکول فعال ہیں ۔ایس ایس پی فرخ رضا کے مطابق واقعے کا علم نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، واقعے کی تحقیقات کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں