بلاول زرداری اور اس کی ٹیم نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی ہیں، حلیم عادل شیخ

لاڑکانہ کی باضمیر عوام نے اپنی رائے بتا دی ہے، پیپلزپارٹی نے گھوٹکی کی طرح لاڑکانہ میں بھی دھاندلی کرنے کی کوشش کی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:30

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے دادو میں سردار عاشق زنئور کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول زرداری نے لاڑکانہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ کہ عوام کو ایڈز لگا دیا ہے۔ شہیدوں کو ووٹرس سے جینے کا حق بھی پیپلزپارٹی نے چھین لیا ہے۔

لاڑکانہ کہ عوام اب ان کے ساتھ نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی مجبور ہوکر پوری قیادت کو لاڑکانہ میں بھیجا۔ اس کے باوجود بھی ہم پر امید ہیں۔ جیت جی ڈی اے کی ہوگی۔ آج گھوٹکی کی طرح پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ میں بھی دھاندھلی کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی کا تیر آج نہیں چلا ہے۔ عوام نے ان کی کرپشن کا جواب ووٹ سے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ سے تبدیلی کی آواز آرہی ہے، بلاول کانپ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سارے وزیروں نے پولنگوں کے چکر لگائے لیکن ووٹر نہیں ملے، آج لاڑکانہ کی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کئمپیں ویران پڑٰی دکھائی دی، آج کا ٹرینڈ بتا رہا تھا کہ لاڑکانہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو فارغ کر دیا ہے، پیپلزپارٹی بے جا امید لگائے بیٹھی تھی کہ لاڑکانہ کی سیٹ جیتیں گے لاڑکانہ کی عوام کو ایڈز کا مرض دے دیا گیا وہاں سے سیٹ کیسے جیتیں گے، لاڑکانہ میں اربوں کو بجیٹ ہڑپ کر دیا گیا پھر بھی امید لگائے بیٹھے تھے، آج لاڑکانہ سے جیت جی ڈے اے کی ہوگی معظم علی عباسی کی ہوگی، آج لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کا صفائی شروع ہورہا ہے پوری سندھ میں صفایا ہوجائیگا۔ پیپلزپارٹی لاڑکانہ سے شروع ہوئی تھی اور لاڑکانہ میں ہی ختم ہوگئی ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں