زیادتی کا نشانہ بننے والی 10 سالہ بچی کی حالت خراب ہو گئی

اہلخانہ بچی کو بےہوشی کی حالت میں اسپتال لے کر گئے،ملزم گرفتار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جنوری 2020 13:52

زیادتی کا نشانہ بننے والی 10 سالہ بچی کی حالت خراب ہو گئی
دادو (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 30 جنوری 2020ء ) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے ملاح چوک میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی،بلکہ آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع دادو میں بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دس سالہ بچی کو ایک شخص اس کے گھر کے باہر سے لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے ہوش حالت میں وہیں پھینک گیا۔اہلخانہ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے کر گئے۔جہاں ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کی۔پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مارے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی شناخت رضا پنہور کے مام سے ہوئی۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔جب کہ دوسری جانب ماڈل کریمینل کورٹ قصور کے جج محمد واجد منہاس نے پتوکی کی سات سالہ بچی انساء کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم عبدالحمید پر جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور پانچ لا کھ روپے جرمانے کی سزاء سنا دی جبکہ بجرم 376 میں مجرم کو سزائے عمر قید بھی سنائی گئی ۔ہرجانہ کی رقم زرتلافی کے طور پرمقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائیگی۔

مجرم کو سخت سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل قصور منتقل کر دیا گیا۔ منڈیانوالہ چک نمبر19 کی رہائشی سات سالہ انسا کو گزشتہ سال مجرم عبد الحمید نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں مجرم نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔ڈی پی او قصور کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مجرم عبدالحمید کو گرفتار کرکے چالان مکمل کرکے عدالت میں بھیجا تھا ۔جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و جج ماڈل کریمینل کورٹ قصور محمد واجد منہاس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم عبدالحمید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ بجرم 376 میں مجرم کو سزائے عمر قید بھی سنائی گئی

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں