محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال2012کے دوران کی گئی تمام بھرتیاں غلط نہیں ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
سیکریٹری تعلیم کو درست بھرتیوں کے حامل اساتذہ کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے،سندھ کے صرف6اضلاع میں سال 2012کے اساتذہ کو تنخواہیں نہ دیکر زیادتی کی جا رہی ہے،ہمارا منشور روزگار دینا ہے چھینا نہیں،پیر مجیب الحق
اتوار 1 مارچ 2020 19:20
(جاری ہے)
خیر پور میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سال2012میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کا معاملہ ان کے علم میں ہے ۔میں خود معاملے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی ہونیوالوں کو ان کا حق ضرور ملے گا ۔
وزیر ثقافت اور سابق وزیر تعلیم کی دادو میں کھلی کچہری سے خطا ب کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق نے کہا کہ جب سید سردار شاہ وزیر تعلیم تھے تو میں نے ان سے ملاقات میں سال 2012کے اساتذہ پر تفصیلی بات کی اور اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اساتذہ کے حق کی بات کرتا رہوں گا ۔پیر مجیب الحق نے کہا کہ8برسوں سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کو ہرگز عدالت کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 8برس قبل بھرتی ہونیوالے اساتذہ کا معاملہ جائز ہے پیپلز پارٹی نے گذشتہ دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو تنخواہیں دیدیں مگر افسوس اس بات کاہے کہ وہ اپنے دور میں بھرتی اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کر سکی ۔انہوں نے وزیر ثقافت سید سردار شاہ سے اپیل کی وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے ممبر ہونے کی حیثیت سے معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھیں اور فوری تنخواہ دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دادو: مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
دادو سے سکھر آنے والا مسافر دوران سفر فوت ہوگیا ،ورثاء کی تلاش جاری
دادو ، والد کے پستول کی گولی لگنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق
فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
عدالت نے 3ملزمان کو 50،50پودے لگانے کی انوکھی سزا سنادی
پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا
ْسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام، پی پی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری زیرِ حراست
ْسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام، پی پی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری زیرِ حراست
پی ایس 82پر آزاد امیدوار پر جرمانہ
دادو سے تعلق رکھنے والے ملاح برادری کے افراد نے ڈکیتی کی وار دات اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد ..
دادو میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی
دادو،رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی
دادو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ