جوہی کے درجنوں دیہات ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈوب گئے، دیہاتوں کا رابطہ منقطع

کاچھو کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور جانوروں کے چارے کی شدید قلت پیدا ہوگئی

اتوار 23 اگست 2020 19:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) مون سون بارشوں کے باعث دادو کی تحصیل جوہی کے درجنوں دیہات ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان دیہات سے ملک کے دیگر حصوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،رواں ماہ کے اوائل میں مون سون بارشوں کے باعث ضلع دادو کے بارانی علاقے کاچھو میں کھیر تھر کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلوں سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آگئے تھے،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کاچھو میں پہاڑوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، کاچھو کو سیلابی پانی سے بچانے والے گاج ڈیورشن بند کا مرمتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا پانی دوبارہ سیلابی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے دوبارہ زیر آب آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کاچھو کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور جانوروں کے چارے کی شدید قلت پیدا ہوگئی

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں