دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق، 1 شدید زخمی

میہڑ میں طوفانی ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی، میہڑ بائی پاس روشن تارا اسکول کے قریب پڑوسی کے گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں کو زخمی نازک حالت میں سول ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، تینوں بھائی علاج کے دوران دم توڑ گئے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 6 جون 2021 19:58

دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق، 1 شدید زخمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جون 2021ء ) دادو میں طوفانی ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی، دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے متعدد بچے جاں بحق 1 شدید زخمی ہو گیا- تفصیلات کے مطابق دادو کے نواح میں میہڑ بائی پاس روشن تارا اسکول کے قریب پڑوسی کی دیوار گرنے کے باعث ریٹائرڈ ٹیچرسکندرکولاچی کے تین بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔میہڑ میں طوفانی ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی، میہڑ بائی پاس روشن تارا اسکول کے قریب پڑوسی کے گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں کو زخمی نازک حالت میں سول ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

تینوں بھائی علاج کے دوران دم توڑ گئے اور ایک بچی کو سیریس حالت میں چانڈکاہسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے تینون بھائیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردے گئیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ احمد کولاچی، 12 سالہ عبدالنبی اور بلاول کولاچی شامل ہیں جبکہ زخمی بچی کا نام شمائلہ ہے، واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رات گئے چلنے والی آندھی اور طوفانی ہوائوں سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔کئی علاقوں میں مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا کام جاری ہے۔گزشتہ رات چلنے والی آندھی اور طوفانی ہواوں کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی تھی۔                                                                            

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں