میہڑ کے گوٹھ میں آتشزدگی، منتخب نمائندے اور ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہیں، قمبر لغاری

جمعرات 21 اپریل 2022 23:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) میہڑ کے گوٹھ فیض محمد دریائی میں آگ لگنے کے واقعہ پر دادو سے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن قمبر لغاری نے اس کا ذمہ دار منتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر دادو کو قرار دے دیا۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

قمبر لغاری نے اپنے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او پیسے ہڑپ کر جاتے ہیں، کس کے پیٹ پالتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کل ہی میہڑ، سیتاروڈ اور خیر پور ناتھن شاہ کے ٹی ایم اوز کو معطل کرتے۔قمبر لغاری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دادو سمیع اللہ نثار کی نااہلی ہے، انہیں معطل کیا جائے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں