دادو آتشزدگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی

وزیر اعلی سندھ کے اعلان پر سانحے میں متاثرہ اہل خانہ کے جانی نقصان کا معاوضہ ادا کر دیا گیا

جمعہ 22 اپریل 2022 15:53

دادو آتشزدگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) دادو آتشزدگی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے اعلان پر سانحے میں متاثرہ اہل خانہ کے جانی نقصان کا معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لئے 5-5لاکھ اور 2-2لاکھ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض بٹ و دیگر اراکین نے معاضے کے چیک تقسیم کیے، چیک تقسیم دوران مشیر فیاض بٹ ورثہ کو گلے لگاتے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے دیہاتوں میں خوفناک آتشزدگی سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آگ کھانا پکاتے ہوئے اچانک تیز ہوا کے باعث چنگاریاں اڑ کر پھیلنے سے لگی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 16 سالہ مور، 12 سالہ رشید، 10 سالہ عالم، 5 سالہ بچی نرگس ، 10 سالہ زمان، 14 سالہ عبدالرسول، 10 سالہ بچی سویرا، 8 سالہ نعیمہ، 42 سالہ حسین چانڈیو بھی جھلس کر فوت ہونے والوں میں شامل ہیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں