دادو ؛گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں5 سے زائدافراد شدید زخمی

جمعرات 28 فروری 2019 16:58

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں5 سے زائدافراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کے مطابق دادو کے علاقے فرید آباد لنک روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فرید آباد سے میہڑ جاتے ہوئے گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔سول اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو مسافر گاڑیوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، مقامی اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو بینچز پر بٹھا کر طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں