خیر پور ناتھن شاہ، خون سفید ہو گیا، بیٹے نے گولیاں مار کر ماں کو زخمی کر دیا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 16:56

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں خون سفید ہو گیا، بد بخت بیٹے نے نافرمانی کی ساریں حدیں عبور کر لیں، بیٹے نے اپنی ہی ماں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیر پور ناتھن شاہ کے نواحی علاقے سیتا روڈ میں نافرمان بیٹے نے اپنے ہی ماں پر فائرنگ کی اور گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ 50 سالہ ارباب خاتون کھوسو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس خیر پور ناتھن شاہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جبار کھوسو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی دادو کے مطابق بیٹے کا ماں پر فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازع کا لگتا ہے، اس معاملے پر تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں