آر پی او فیصل آبادکی جانب سے اردل روم کا انعقاد،2 کانسٹیبلز برخاست ، ایک انسپکٹر کی تنزلی،3 افسران کی ایک سال کی سروس ضبط

بدھ 29 جنوری 2020 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ کی جانب سے بدھ کے روز پولیس لائن کمپلیکس فیصل آباد میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا جس میں2 کانسٹیبلز کی برخاستگی ، ایک انسپکٹر کی تنزلی،3 افسران کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ریجنل پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ اردل روم میںشوکاز نوٹسز اور اپیلوں کی سماعت کی گئی جس میں مجموعی طور پر29پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔

انہوںنے بتایاکہ آر پی او نے تمام پیش ہونے والے پولیس افسران واہلکاران کو بغور سنا اور انہیں جاری کردہ شوکاز نوٹسز سمیت ان کی اپیلوں کا جائزہ لیا۔انہوںنے بتایا کہ شوکاز نوٹسز کی سماعت پر سب انسپکٹر احمد یار بھٹی کو قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پر عہدہ میں تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنادیا گیا جبکہ سب انسپکٹراعجاز،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر عباس اور محمد فاروق کی ایک سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اے ایس آئی (ٹی )فرمان علی کے شوکاز کی سماعت پر ریگولر انکوائری لگائی گئی جبکہ کرپشن چارجز اور بُری شہرت کی وجہ سے ہیڈ کا نسٹیبل فاروق اور کانسٹیبل وقار کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا جبکہ 8پولیس افسران و ملازمین کو سنشور کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف اپیلوں کے سلسلہ میں 14پولیس افسران واہلکاران کے کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 6اپیلوں پر سزا میں تخفیف کی گئی جبکہ7اپیلوں کو مسترداور ایک اپیل پر انکوائر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔انہوںنے کہا کہ پولیس کی کارکردگی اور موجودہ نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزا و سزا کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں