ہیپاٹائٹس کے عالمی دن منانے کے سلسلے میںدادومیں واک کا اہتمام کیاگیا

اتوار 29 جولائی 2018 18:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2018ء) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن منانے کے سلسلے میںدادوضلعی کے عوام میں ھیپاٹائٹس جیسے خطرناک بیماری کے خلاف شعوربیدارکرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے سول اسپتال سے ہیپاٹائٹس اسپتال دادوتک واک کا انعقاد کیاگیا واک کی قیادت سول سرجن ڈاکٹرعبدالرزاق جونیجو ‘ ھیپاٹائٹس ڈاکٹرشازیہ پنھوراورڈاکٹرریحانہ چانڈیو نے کئی گئی واک کے شرکاوں نے ہاتھوں میں ہیپاٹائٹس بیماری کے آگاہی دینے کیلئے احتیاطی تدابیروالے پلے کارڈ اوربینرزاٹھارکھے تھے واک شھرکے مختلف راستوں اورچوراہوں سے گذرتی ھیپاٹائٹس اسپتال واک کے اختتام واک میں شرکت کرنے والوں کوخطاب کرتے سول سرجن ڈاکٹرعبدالرزاق جونیجو ‘ ھیپاٹائٹس ڈاکٹرشازیہ پنھوراورڈاکٹرریحانہ چانڈیونے کہاکہ ھیپاٹائٹس بیماری کے پانچ اقسام ہیں جن میں اے بی سی ڈی ای شامل ہیں یہ موذی مرض اب عام بیماری کی طرح زورپکڑ رہاہے اور ہرعام وخاص لوگوں کویہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اس کا علاج ممکن ہے اوراپنے عزیزوں اورمحلداروں کویہ بتائیں کہ ہیپاٹائٹس کامطلب جگرپرسوزش ہے جس کی وجہ سے جگرسکڑ جاتاہے اے اورای جس کوعا م طور پرپیلیا بھی کہا جاتا ہے جومضرصحت پانی اورکھانے پینے کی خراب ایشاء سے پھلتا ہے اوروقت پرعلاج کرانے پرباآسانی ختم ہوجاتاہے جبکہ ہیپاٹائٹس بی ‘ سی اورڈی متاثرہ خون سے خون میں پھلتا ہے جس کوخاموش قاتل بھی کہاجاتاہے اوراحتیاط نہ کرنے کی صورت میں جگرکے سرطان میں تبدیل ہوجاتاہے ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جبکہ اس موذی مرض سے بچنے کیلئے صاف پانی ‘ کھانے کی ایشاء تازہ انتھائی ہونا ضروری ہے اور حجام سے شیوکراتی وقت نیا بیلڈ ہونا ضروری ہے تب جاکراس مرض سے بچاء جاسکتاہے اس لئے محکمہ صحت سندھ نے یہ عزم کررکھاھے کہ ھیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے تحت دادو سمیت سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں ھیپاٹائٹس اسپتال یا سینٹرقائم کردئے ھیں جھاں مریضوں کا مفت علاج اوردوائی فراھم کی جارھی ھے دادومیں ایک ھزارمریضوں کوداخل کیا ھے جس 300 ھیپاٹائٹس بی اور400 سی کے مریضوں کا علاج کیا ھے اورتمام مریضوں کواس یپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں