الیکشن کمیشن کا پی ایس 84 کے پولنگ اسٹیشن بیٹو جتوئی فی میل پر دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ،پولنگ دو اگست کو ہو گی

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے دادو کے حلقہ پی ایس 84 کے پولنگ اسٹیشن بیٹو جتوئی فی میل پر دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا،دوبارہ پولنگ دو اگست کو ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے علان کیاہے کہ پی ایس 84 کے پولنگ اسٹیشن بیٹو جتوئی فی میل پر دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

دواگست کودوبارہ اس پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن نے بتایاہے کہ پریزائیڈنگ افسر کی شکایت پر متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج روکے گئے تھے۔یہاں پیپلزپارٹی کے فیاض بٹ اور تحریک انصاف کے صداقت علی جتوئی مقابل تھے۔الیکشن 2018 کے بعدپہلی بار کسی پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ ہوگی۔اس حلقے سے فیاض بٹ نی42218 اور صداقت علی نے 40352ووٹ حاصل کئے تھے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں