دادو ،ْالیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ،ْ آتشزدگی سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا

اتوار 12 اگست 2018 15:00

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) الیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ،ْ آتشزدگی سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ،ْآگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچا اورآگ پرقابو پایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام کے مطابق آتشزدگی سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں موجود انتخابی سامان جل گیاتاہم آگ سے 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ متاثر نہیں ہوا۔دفترمیں ضلع دادو کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چارحلقوں کا انتخابی ریکارڈ بھی موجود تھا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں