محکمہ صحت دادو کی جانب سے خسرہ کی بیماری سے متعلق عوام میں شعوربیدار کرنے کیلئے جیم خانہ دادو میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:52

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت دادو کی جانب سے خسرہ کی بیماری سے متعلق عوام میں شعوربیدار کرنے کیلئے جیم خانہ دادو میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹرزاھد حسین ڈاو چ کی زیر صدارت ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران ورڈاکٹروںنے بڑی تعداد میں شرکت کئی سیمینارکوخطاب کرتے ہوئے بچوں کی بیماری کے ماھرڈاکٹرالله بخش کوریجو، ڈی ایچ او ڈاکٹرزاھدحسین ڈاوچ نے کہا کہ خسرہ بیماری ایک خطرناک موذی مرض ہے جس کابچائو صرف ٹیکہ لگوانا ہی ممکن ہے ٹیکہ نہ لگانے سے معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں یہ بیماری بچپن سے لے کر بڑی عمرتک ظاہرہوسکتی ہے جس کا بچائو صرف ٹیکا ہے اس لئے بچون کے والدین کوچاھیئے کہ وہ اپنے 9 ماہ سے 59 ماھ عمرکے بچوں کو خسرہ کا ٹیکا لگوائیں تاکہ ان بچوں کو اس موذی بیماری سے محفوظ رھیں اور محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں اور مھم کوکامیاب بنائیں خسرہ ٹیکوں والی مھم 15 سے 27آکتومبر2018تک جاری رھیگئی ٹیمیں اسپتالوں ، صحت مراکز سمیت 76 سینتر قائم کئے گئے ھیں جوصبع9 بجی سی6 بجے شام تک مختلف دیھات کے اسسکولوں ، مساجد اوراوطاقوں میں بچوں کوموبائیل ٹیمیں خسرہ کے ٹیکے لگائیں گئی خسرے کے ٹیکے لگوانے سے بچوں کوکوئی بھی نقصان نھیں ھوگا اس سے بچے صحت مند ھونگے والدین کوچاھیئے کہ خسرہ کی بیماری کیلئے عوام میں شعورپیداکرکہ قومی فرض سمجھہ کراپنا کردارادا کریں تاکہ اس مھلک بیماری کا خاتمہ کرسکیں اس کام کویقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمے صحت سے بھرپور اورہرممکن تعاون کریگی سیمینارمیں سول سرجن ڈاکٹرعبد ا لرزاق جونیجو، ڈاکٹرعبدالرشیدمیمن، ڈاکٹرمحمدصدیق پنہور، ڈاکٹرشاھدشیخ،ڈاکٹرزاھدحسین کھرواورڈاکٹروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں