دادو حادثے میں جاں بحق 7 افراد کی شناخت ہو گئی، لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

جمعرات 8 نومبر 2018 14:58

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) دادو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر حادثے میں جاں بحق 8میں سے 7افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی، حادثے میں خاتون سمیت 8 افرادجاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے، ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے آگے جانے والے ٹریلر کو ٹکر مار دی تھی۔ایس ایس پی دادو پرویز عمرانی کے مطابق 7لاشوں کو شناخت 45سالہ شبیر احمد ولد صاحب خان شابرانی، 42 سالہ محمد اسلم، 40 سالہ ارشد ولد احمد نواز کھوسو، 36 سالہ نور محمد ولد عبدالرشید، 43 سالہ وزیر علی ولد علی گوہر، 29 سالہ غلام شبیر ولد احمد خان شابرانی، طارق علی ولد علی بخش مورو کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 40 سالہ نامعلوم خاتون بھی شامل ہیں،شناخت کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش شناخت کے لیے سول اسپتال دادو منتقل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے 14 زخمی مسافر لاڑکانہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی آ رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آگیا، پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں