دادو ، زائرین سے بھری بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت30افراد زخمی ہوگئے

زخمیوں کو پولیس موبائلوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات میں کمی کے باعث زخمیوں کو زمین پر لیٹا کر علاج کیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) دادو میں زائرین سے بھری بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت30افراد زخمی ہوگئے،لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا ،10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر بس خیرپور سے سیہون جا رہی تھی کہ دادو موروروڈ پر الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو پولیس موبائلوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات میں کمی کے باعث زخمیوں کو زمین پر لیٹا کر علاج کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق 10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق بس میں سوارمسافر لال شہباز قلندر کے مزار جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں