انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہوگئے

جمعہ 25 جنوری 2019 19:48

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2019ء) سیہون، جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے۔مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان حادثہ انڈس ہائی وے پر عمری ٹاؤن میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سیہون سے جامشورو جارہی تھی جبکہ ڈمپر جامشورو سے سیہون جارہا تھا، جن کے درمیان عمری ٹاؤن میں تصادم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے 2 کی شناخت رحیم سولنگی اور محمد امین مًچھی کے ناموں سے ہوئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جامشورو توقیر محمد نعیم نے کہا کہ زخمی افراد کو سًن، منجھنڈ اور سیہون کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو سیہون کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز منتقل کیا گیا ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں