انڈس ہائی وے پر بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

پیر 29 جولائی 2019 17:44

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) انڈس ہائی وے پر بس الٹنے سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دادو میں انڈس ہائی وے کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق زائرین کی بس نوشہروفیروز کے رہائشی تھے۔تھرڑی جادو شہیدحاضری دے کر واپس جارہے تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں