دادو کا رہائشی قیدی جام خان مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق

پیر 16 ستمبر 2019 23:32

سکھر۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) دادو کا رہائشی قیدی جام خان مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے جاں بحق ، مقتول کی بھن خیراں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی قیدی جام خان برھمانی 2007 سے جھوٹے قتل کے الزام میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔

(جاری ہے)

2004 میں بااثر احمد برہمانی سے زمین پر تنازعہ ہوا تھا، زمین کے تنازع پر میرے ایک بھائی ارباب کو قتل کیا گیا اور جام خان کو جھوٹا کیس داخل کروایا گیا، پولیس نے جام خان کو تشویش ناک حالات میں 6 دن قبل سول اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں