کتے کے کاٹنے سے 3 سال کا بچہ انتقال کرگیا،پولیس

ہفتہ 27 مارچ 2021 23:13

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) دادو میں کتے کے کاٹنے سے 3 سال کا بچہ انتقال کرگیا۔ پولیس کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ غلام محمد لاشاری میں 3 روز قبل پیش آیا تھا۔پی پی ایچ سی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اکبرنے اس حوالے سے بتایاکہ بچے کو 24 مارچ کو ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسین لگانے کے بعد بچے کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بچے کو مزید 3 ویکسین اور لگائی جانی تھی، دوسری ویکسین 27 مارچ کو لگانا تھی، لیکن بچے کی موت ہوگئی۔اہل علاقہ نے بتایاکہ بچے کی حالت بگڑنے پر والدین اسے علاج کے لیے کسی اور جگہ لے گئے تھے۔پولیس کے مطابق واہی پاندھی اور گرد ونواح میں پاگل کتوں نے گھروں میں سوئے افراد پر حملہ کیا تھا، تین روز قبل پاگل کتے کے کاٹنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں