دائود خیل، عیدالفطر تعطیلات کے ایام میں ریسکیو1122میانوالی نے 374افراد کو ریسکیو کیا

پیر 17 مئی 2021 19:27

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) عیدالفطر تعطیلات کے ایام میں ریسکیو1122میانوالی نے 374افراد کو ریسکیو کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پرعید الفطر تعطیلات کے دوران ریسکیو1122نے 374افراد کو ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران ریسکیو1122کے جوان اپنے گھروں اور پیاروں سے دور فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے جس کا واحد مقصد عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام الناس کی خدمت کرنا اور ان میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھاعید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122نے 91روڈ ٹریفک حادثات سمیت مجموعی طور پر 389ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں سی237میڈیکل ایمرجنسیز، 22آگ لگنے کے واقعات،9کرائم کیس،2ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو 1122کو عید الفطر کے موقع پر عوام الناس کی شب و روز خدمت کرنے اور احسن انداز میں فرائض منصبی سر انجام دینے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں