ضلع میانوالی میں کورونا وبا کے سدبا ب کیلئے مفت ویکسی نیشن تیزی سے جاری ہے ،ڈاکٹر امیر احمد

اب تک مجموعی طور پر31224 شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال

منگل 18 مئی 2021 23:38

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمدخان نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں کورونا وائرس وبا کے سدبا ب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر مفت ویکسی نیشن تیزی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر31224 شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کو میانوالی ویکسی نیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ 26775عام شہریوں اور 4449ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کی گئی۔ڈاکٹر امیر احمد خان نے بتا یا کہ 21111شہریوں اور2801ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز جبکہ5654شہریوں اور 1648ہیلتھ کیئر ز کو کورونا وائرس سے بچائو کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں