ضلع میانوالی میں کورونا وائرس پا زیٹیو کنفرم کیسز کی تعدا د کم ہو کر 61ہو گئی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 20 مئی 2021 23:38

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) ضلع میانوالی میں کورونا وائرس پا زیٹیو کنفرم کیسز کی تعدا د کم ہو کر 61ہو گئی ہے جن میں سے 10مریض ہسپتال میں داخل ہیں اور51مریضوں کو ان کے گھروں میں قرنطین کیا گیا ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی میا نہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا سے متاثر 100مریض صحت یاب ہو ئے۔

(جاری ہے)

ضلع میانوالی میں کورونا سے صحت یا ب ہو نیوالے مریضوں کی مجمو عی تعداد2244ہوگئی ہے جبکہ کل پازیٹیو کنفرم کیسز کی مجمو عی تعداد 2440ہے۔ڈاکٹر میاں کا شف علی نے بتا یا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 44سسپیکٹیڈ مریض بھی ڈی ایچ کیو میں داخل ہیں۔ضلع میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی شرح 5.7فیصد ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچا کی حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو روزمر ہ زندگی کا حصہ بنائیں تا کہ اس موذی وبا سے مکمل طور پر محفوظ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں