یوم عاشور 10محرم الحرام کل جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا

ملک بھر میں مجالس عزاء ،علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے

منگل 17 اگست 2021 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2021ء) شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور 10محرم الحرام19اگست جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔

نواسہ رسول ؐ ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئی10محرم الحرام19اگست جمعرات کو جہانیاں سمیت ملک بھر کے طول و عرض میںمجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباؓ بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاںمیں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ ؓ ملتان روڈ جہانیاںسے دس محرم کو صبح نو بجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا اس ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔

دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ بعد از مجلس سہہ [پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی ہو گی ا س موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں