دادو، نگینہ چانڈیو کا اغوا و قتل، دوسرا ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

نگینہ چانڈیو کو اس کا رشتے دار ملزم مہتاب چانڈیو شادی کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا

منگل 22 فروری 2022 15:40

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2022ء) سندھ کے شہر دادو میں نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کے اغوا اور قتل میں ملوث دوسرے شریک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسرے شریک ملزم شوکت چنہ کو مرکزی گرفتار ملزم مہتاب چانڈیو کی نشاندہی پر دادو کے سیتا روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کو اس کا رشتے دار ملزم مہتاب چانڈیو شادی کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا، اس جرم میں اس کا دوست شوکت چنہ بھی شریک تھا۔

نگینہ چانڈیو کو ملزمان نے قتل کر کے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔20 جنوری کو لڑکی لاش تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں