دادو،نگینہ چانڈیو کا اغواء و قتل، دوسرا ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

منگل 22 فروری 2022 22:20

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2022ء) دادو میں نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کے اغواء اور قتل میں ملوث دوسرے شریک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسرے شریک ملزم شوکت چنہ کو مرکزی گرفتار ملزم مہتاب چانڈیو کی نشاندہی پر دادو کے سیتا روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کو اس کا رشتے دار ملزم مہتاب چانڈیو شادی کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا، اس جرم میں اس کا دوست شوکت چنہ بھی شریک تھا۔

نگینہ چانڈیو کو ملزمان نے قتل کر کے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔20 جنوری کو لڑکی لاش تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں