جوہی کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی مطلوب ڈاکو گرفتار، دیگر ساتھی فرار

اتوار 20 مارچ 2022 14:55

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2022ء) ضلع دادو میں جوہی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق جوہی کے قریب حاجی خان روڈ پر پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت کامران سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔زخمی ڈاکو کامران سولنگی ضلع کے متعدد تھانوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈاکوئوں کے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں