جوہی کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی مطلوب ڈاکو گرفتار

اتوار 20 مارچ 2022 15:35

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2022ء) سندھ کے ضلع دادو میں جوہی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق جوہی کے قریب حاجی خان روڈ پر پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت کامران سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔زخمی ڈاکو کامران سولنگی ضلع کے متعدد تھانوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈاکووں کے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں