سانحہ میہڑ، مبینہ انتظامی غلفت کے خلاف پٹیشن دائر

عدالت نے سماعت میں نامزد فریقین کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ پٹیشن 26 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج کی ٹرائل کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی

جمعہ 22 اپریل 2022 23:51

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) سانحہ میہڑمیں مبینہ انتظامی غلفت کے خلاف مقامی عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل نے دائر پٹیشن میں مقف پیش کیا کہ سانحہ میہڑ میں مبینہ انتظامی غلفت کے باعث انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔مقامی وکیل نے سیشن عدالت میں دائرپٹیشن میں مقف میں میہڑ میں المناک واقعے کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قراردیا ہے۔

مقامی وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن میں فائربرگیڈ خراب ہونے، بجٹ میں خورد برد کرنا، محکمہ اینٹی کرپشن، میونسپل و ڈپٹی کمشنراور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دادو کی مقامی عدالت کے جج نے دائر پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرلی۔سیشن جج نے مقدمہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج بدرندیم قاضی کی عدالت میں منتقل کردیا۔عدالت نے سماعت میں نامزد فریقین کو سماعت کے لئے نوٹس جاری کردیا جبکہ پٹیشن 26 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج کی ٹرائل کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

مقامی وکیل پیرہنی نے 22 اے بی کے تحت درخواست عدالت میں دائر کی۔درخواست میں وکیل پیر ہنی نے موقف اختیار کیا ہے کے ڈپٹی کمشنر دادو نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جھوٹ بولتے ہوئے کہا کے مذکورہ گائوں کا فاصلہ 6 گھنٹے کا ہے جس کے باعث فائربریگیڈ تاخیرسے پہنچیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں