ضلع دادو کے گائوں فیض محمد دریانی چانڈیو کے متاثرین آتشزدگی میں امدادی چیک تقسیم

اتوار 24 اپریل 2022 14:50

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2022ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ضلع دادو کے گائوں فیض محمد دریانی چانڈیو کے متاثرین آتشزدگی میں امدادی چیک تقسیم کیے۔این ڈی ایم اے کا اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں دادو کے گائوں میں تیز ہوائوں کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے ،75 گھرانے متاثر ہوئے تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آگ سے متاثرہ گھرانوں کیلئے ایک کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔این ڈی ایم این ا ے پی ڈی ایم اے سندھ اورضلعی انتظامیہ دادوکی معاونت سے متاثرہ گھرانوں میں چیک تقسیم کیے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں