داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گائوں نور پور کے 20 سے زائد مکانات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اتوار 24 اپریل 2022 22:35

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2022ء) داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گائوں نور پور کے 20 سے زائد مکانات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق نور پور میں 132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے وقت پر پہنچ کر گائوں میں لگی آگ پر سوا گھنٹے میں قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میہڑ کے گائوں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں