میہڑ،آتشزدگی کے متاثرین نے عید کھلے آسمان تلے گزاری

جمعرات 5 مئی 2022 18:50

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) میہڑ میں آگ سے متاثرہ گوٹھ فیض محمد چانڈیو کے متاثرین کے معمولاتِ زندگی بحال نہ ہوسکے، متاثرین نے عیدالفطر کا دن بھی کھلے آسمان تلے گزارا۔

(جاری ہے)

ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے گائوں فیض محمدچانڈیو میں 16 دن قبل لگنے والی آگ تو بجھ گئی تاہم زندگی معمول پر نہ آسکی، متاثرین کی عید بھی شدید گرمی میں کیمپوں میں عزیزوں کو یاد کرتے گزر گئی۔

وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے چیک بھی پڑے رہ گئے، میڈیا خبر پر ایکشن ہوا، نادرا کی ٹیم شناختی کارڈ بنانے کا پروسیجر بھی کیا تاہم نادرا کی ٹیم متاثرین کو ہاتھوں میں ٹوکن تھما کر چلی گئی۔متاثرین کے مطابق عید کے دن بھی ان کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، یوں پرمسرت دن کی خوشی بے معنی ہوکر رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں