داود یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین سے ملازمین کی بدتمیزی و دھمکیاں

منگل 9 مئی 2023 22:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے بعض ملازمین نے خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا اور یونیورسٹی سے باہر جانے نہیں دیا۔جب ڈاکٹر ثمرین حسین نیچے اتریں تو ان کے ساتھ سخت بدتمیزی کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بحال کریں نہیں تو جانے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثمرین حسین کے مطابق انہیں بری طرح ہراساں کیا گیا ہے جس کی وہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں صوبائی سکریٹری رفیق برڑو کے بھتیجے جمیل برڑو نے ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔ڈاکٹر ثمرین کے مطابق میں ایک ماہ قبل ملازمین کی بحالی کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کرچکی ہوں مگر وہاں سے جواب ہی نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں