میہڑ،عدالت کے باہر فائرنگ، 3قیدی ہلاک

جمعہ 26 مئی 2023 19:28

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود 3قیدی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے 2سگے بھائی اور1ان کا رشتہ دار تھا۔فائرنگ کرنے والے تینوں قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان میں زرعی زمین کا معاملہ تھا اور کافی عرصے سے دشمنی چل رہی تھی۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں