ڈگری کالج نیلم کے سابق پرنسپل قاضی نظیر عالم کے بھائی اور نیلم ویلی کی معروف سماجی شخصیت حاجی قاضی نور عالم انتقال کر گئے

اتوار 24 مارچ 2019 12:40

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ڈگری کالج نیلم کے سابق پرنسپل قاضی نظیر عالم کے بھائی اور نیلم ویلی کی معروف سماجی شخصیت حاجی قاضی نور عالم کا انتقال ۔مرحوم تحریک ختم نبوت آزاد کشمیر کے نائب صدر علامہ شبیر احمد عثمانی اور سواد اعظم اہل سنت و الجماعت مظفراباد ڈویںن کے جنرل سیکرٹری ،مولانا عبد المالک انقلابی کے والد اور سابق تحصیل قاضی مفتی خلیل الرحمن کے چچا اور سسر تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ اتوار مظفراباد میں ختم نبوت چوک چھتر میں ادا کرنے کے بعد میت کو ابائی علاقہ نیلم ویلی میں تدفین کے لیے بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آل جموں کشمیر جے یو آئی کے امیر و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری و اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر ،پپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر میاں عبد الوحید ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد ،نائب صدر حاجی سردار گل خنداں ،چیرمین علماء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا الیاس ،مولانا مفتی عادل خورشید ،سواد اعظم اہل سنت والجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید الرحمن تنویر ،مولانا قاضی منظور الحسن ،سابق امیر آل جموں کشمیر جے یو آئی مولانا مفتی رویس خان ایوبی ،مولانا طیب کشمیری ،امیر سواد اعظم مظفراباد ڈویڑن مولانا فضل الرحمن ،جنرل سیکرٹری اے جے کے جے یو آئی و جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل بار ایسو سیئیشن مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ ،رکن علماء مشائخ کونسل مولانا ممتاز الحق قاسمی سمیت دینی وسیاسی شخصیات نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندان کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں