وزیراعلی سندھ کا شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، جھنڈو، سنڈھری اور ڈگری کا دورہ

بارش قدرتی آفات ہے حکومت کے محدود وسائل ہے سندھ حکومت نے صوبے کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے،مراد علی شاہ

منگل 1 ستمبر 2020 15:47

وزیراعلی سندھ کا شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، جھنڈو، سنڈھری اور ڈگری کا دورہ
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، جھنڈو، سنڈھری اور ڈگری کا دورہ کیا۔ متاثرہ افراد کے لیئے پچیس ہزار راشن بیگز اور خیموں کا اعلان کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عمرکوٹ چھاچھرو روڈ پر حالیہ شدید بارشوں سے بے گھر ہونے والوں کیلیے قائم کی گئی عارضی خیمہ بستی کے دورے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور کراچی میں ہونے والی بارشوں نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے بارش قدرتی آفات ہے حکومت کے محدود وسائل ہے سندھ حکومت نے صوبے کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے کہ بارش متاثرہ نشیبی علاقوں سے فوری پانی نکالا جائے تمام آفت زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا حکم دے دیا گیا ہے سروے کا کام مکمل ہوتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہاکہ حکومت کو بارش متاثرین کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے کوئی بھی شخص خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا ہے حکومت کو ان متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات کا احساس ہے ان متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی ان متاثرین کو ان شااللہ اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کے بیان کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے اگر ہوتے تو ہم ایک روپیہ بھی نہیں دیتے کیونکہ یہ پیسے اومنی گروپ اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کے اکائونٹ میں چلے جاتے وزیراعلی سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کا بیان انتہائی افسوسناک ہے شبلی فراز کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وفاق کراچی اور سندھ کے بارش متاثرین کی بحالی کیلیے امداد دے گا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے ان متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے اس وجہ سے وہ خود تمام متاثرین اضلاع کا خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔سندھ میں فصلوں کو ہونے والے نقصانات گھروں سے بیگھر ہونے والے اور دیگر نقصانات کا جاہزہ لینے کے لیے سروے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خود تمام چیزوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے تمام وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ ان شاء اللہ ان متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بٹھیںگے۔ ڈگری میں وزیر اعلی سندھ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وفاقی حکومت میرپورخاص کے کاشتکاروں کو قرض میں ریلیف دے۔

انہوں نے کہا کہ بارش توقع سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے سیم نالے کام نہ کرسکے۔ متاثرہ افراد کو راشن اور خیمے مہیا کریں گے۔ سندھ حکومت کسانوں کو انکم ٹیکس اور لینڈ ریونیو میں ریلیف دے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت میرپورخاص کو بھی دیکھے اور ریلیف دے۔ بارشوں نے پورے سندھ کو متاثر کیا ہے۔ میڈیا صرف کراچی کا پانی دکھارہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میرپورخاص، جھنڈو ،سندھڑی ، ڈگری اور کوٹ غلام محمد میں بارش سے متاثرہ علاقے کے دورہ کیا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ اور ہری رام کشوری بھی وزیر اعلی کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے وزیراعلی کو متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی میر طارق خان تالپور نے سیم نالوں کی کاکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا۔ مراد علی شاہ نے عوام کے مسائل سنے اور بارش سے متاثرہ افراد کے لیے پچیس ہزار راشن بیگز اور خیموں کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پانی کا اخراج تیز کرکے آبادی کو ڈوبنے سے بچایا جائے۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں