لاہور، امپریل کالج کے سینکڑوںطلباوطالبات دوسرے روزبھی سراپااحتجاج

ڈگریوںسے محروم طلبہ کاملتان روڈپرواقع شاہکام چوک پردھرنا،ٹریفک کی روانی معطل،فوری ڈگریوںکااجراء کیائے،مطالبہ

بدھ 6 دسمبر 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2017ء) ڈگریوں سے محروم امپریل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے اور انہوں نے ملتان روڈ پر واقع شاہکام چوک پر دھرنا دیکر ٹریفک بند کر دی دھرنے میں شامل طلباء وطالبات نے ہاتھوں میںبینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جو امپریل یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے دھرنے کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی طلباء کا مطالبہ تھا کہ انہیں فوری طور پر ڈگریوں کا اجراء کیا جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں