عطاشاد ڈگری کالج تربت کاکئی سالوں سے ہاسٹلز بند،طلبہ کو سخت مشکلات

ہفتہ 27 اپریل 2019 23:56

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2019ء) عطاشاد ڈگری کالج تربت کی کئی سالوں سے ہاسٹلز کی بندش کے سبب طلبہ کو سخت مشکلات درپیش، کمشنرمکران اورضلعی انتظامیہ سے ہاسٹلز کھولنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز عطاشاد ڈگری کالج تربت کے تینوں ہاسٹلز کی بندش کو لگ بھگ 4سال مکمل ہونے کو ہیں ،ہاسٹلز کی بندش کے سبب تربت سٹی سے باہر تمپ، مند، بلیدہ ،دشت اور دور دراز کے کالج کے زیرتعلیم طلبہ کو رہائش کے حوالے سے سخت مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔

طلبہ اور والدین کی جانب سے بارہا کالج کے ہاسٹلز کھونے کا مطالبہ کیا گیا مگر بعض وجوہات کی بناء پر ہاسٹلز کو طلبہ کے لیئے اوپن نہیں کیاجارہاہے۔عوامی حلقوں نے طلبہ کی طرف سے ایک بار پھر کمشنرمکران اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ کالج کے ہاسٹلز کھولنے کے احکامات جاری کر کے طلبہ کے لیئے تعلیم کا حصول آسان بنایا جائے تاکہ غریب والدین کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں