آنسی ڈگری کالج مردان کاایک اور اعزاز،شعبہ اردوکے چھ طلبا و طالبات کوگولڈ میڈلز

جمعرات 3 مارچ 2022 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2022ء) آنسی ڈگری کالج مردان کاایک اور اعزاز،شعبہ اردوکے چھ طلبا و طالبات کوگولڈ میڈلز دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سرحد یونیورسٹی پشاور کے 14 ویں کانووکیشن منعقدہ جناح کنونیشن سنٹر اسلام اباد میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے آنسی ڈگری کالج مردان کے شعبہئاردو کے ہونہار طلبا و طالبات مس وجاہت،مس زیبارحمٰن،مس جویریہ گیلانی،مس میمونہ گیلانی،محمد خان اور ظہراب گل کو ایم اے اردومیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈل عنایت کئے۔اس موقع پر طلبہ نے اپنی کارکردگی کو والدین کی دعاؤں اور شعبہ اردو کے اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر قراردیا۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں