قلات، قلات ڈگری کالج میں تعلیمی ابتری اور بدعنوانی انتہائی تشویشناک ہے ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

صوبائی محتسب اعلی و دیگر زمہ دار ادارے فوری نوٹس لے،مرکزی ترجمان

جمعہ 20 مئی 2022 18:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) قلات ڈگری کالج میں تعلیمی ابتری اور بدعنوانی انتہائی تشویشناک ہے صوبائی محتسب اعلی و دیگر زمہ دار ادارے فوری نوٹس لے لوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے قلات ڈگری کالج میں تعلیمی بحران سمیت کالج اتنظامیہ کی بدعنوانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے المیہ قرار دے دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع قلات پہلے ہی سے بے شمار تعلیمی مسائل کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب کچھ اداروں کے سربراہان تعلیمی بہتری اور اصلاحات کے بجائے اقربا پروری اور کرپشن میں مگن ہیں جو تعلیم کے ساتھ کھلواڈ ہے۔

قلات ڈگری کالج کا انتظامی سربراہی ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے کو کالج کے فنڈز ہڑپ کرنے اور تعلیمی بدحالی کا ذمہ دار ہے ترجمان نے کہا ہے کہ کالج کے سربراہ کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں اور ان پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن موصوف کمیٹی کا سامنا کرنے کی بجائے اپنی تمام تر زور طلبا کو خاموش کرنے پر خرچ کررہے ہیں جبکہ کچھ مخصوص سیاسی پارٹیاں انکی کرپشن چھپانے کیلئے طلبا کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے قومی میراث ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں کرپشن اور اقربا پروری کا نظر ہونے نہیں دینگے۔ بی ایس او نے تعلیمی زبوں حالی اور اداروں میں شخصی اجارہ داری پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انھوں نے بیان کے آخر میں محکمہ تعلیم کو زور دیا ہے کہ قلات ڈگری کالج میں انتظامی بے ضابطگیوں پر نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے بصورت دیگر طلبا کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں