ڈگری کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی کااپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 جون 2022 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) ڈگری کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی نوید علی ' شبانہ' طلعت نے اپنے معصوم بچوں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ دیہہ177 میں ہمارے داد ا کی23 ایکڑزرعی زمین' گھر پلاٹ اور دیگر ملکیت ہے جس میں ہمارے والد ستار اور چچا کا حصہ بھی ہے، ہمارے چچا ذوالفقار' نثار' افتخار ودیگر نے زمین کے کھاتے میں رد وبدل کر کے ہمارے والد کو حصے سے بے دخل کردیا ہے، انہوںنے کہاکہ ملکیت میں والد کا حصہ ہے اس ملکیت میں آٹھ حصہ دار ہیں ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے جس کے باعث ہم سخت پریشان ہیں، دادا کی جائیداد سے والد ستار کا حصہ دلایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں