موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے،نتائج جلد عوام کے سامنے آجائیںگے، صوبائی زیر خزانہ میر عارف جان حسنی

منگل 18 ستمبر 2018 16:33

موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے،نتائج جلد عوام کے سامنے آجائیںگے، صوبائی زیر خزانہ میر عارف جان حسنی
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان حسنی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے جسکے نتائج جلد عوام کے سامنے آجائیں گئے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا ناقص میٹریل کے استعمال اور مقررہ مدت میں منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں کسیاتھ ساتھ متعلقہ افسران کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے چاغی پہنچنے کے بعد دالبندین میں ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے عوام کی بلاامیتاز خدمت اور اس راہ میں جو بھی افسر رکاوٹ بنا وہ مجھ سے خیر کی توقع نہیں رکھے انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں میں میرا کوئی کیمشن نہیںہے اگر کوئی افسر یا میرے سٹاف کا ممبر اس حوالے سے کوئی مطالبہ کرتاہے تو یہ بات فوری طور پر میرے علم میں لائی جائے تاکہ ان لوگوں کیخلاف بروقت کاورائی کو ممکن بنایا جاسکے انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے یہ عزم کیا ہے کہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ اور گڈگورننس کا قیام ہر صورت ممکن بنایا جائے گا جو افسران کام کریں گئے انکو عزت ملے گئی اور جو صرف پیسہ بنانے کیلئے اہم عہدوں پر قابض ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں یا پھر وہ اپنا ٹرانسفر کرالیں انہوں نے کہا کہ جن کاموں سے عوام کوریلیف مل سکتا ہے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات اور مسائل میں کمی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں