سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،مولانا عبدالغفورحیدری

پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،مولانا عبدالغفورحیدری
ْمکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) رابطہ عالم الاسلامی کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پزیر،پاکستان سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری وفد کی قیادت کررہے تھے ، وفد کیلئے بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا ،رابطہ عالم الاسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے بیت اللہ میں وفد کا استقبال کیا ، وفد نے نوافل ادا کی ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم الاسلامی کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگئی سعودی حکومت رابطہ عالم الاسلامی کی خصوصی دعوت پہ پاکستان سے وفد کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کررہے تھے اس موقع پہ پورے عالم اسلام سے ممتاز شخصیات مدعو تھے کانفرنس سے مختلف مذہبی قیادت نے خطاب کیا بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد کو بیت اللہ لے جایا گیا جہاں بیت اللہ کے دروازے ان کے لیئے کھول دئیے گئے وفد نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی کے تعلقات ایک اچھے نہج پہ چل رہے ہیں سعودی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے پاکستانی وفد کو یہ اعزاز بخشی ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک سلمان بن عبدالعزیز کی عمر میں برکت دیں اور ان سے حرم پاک کی توسیع کا کام لے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پہ امت مسلمہ کو اس وقت دہشتگردی کا سامنا ہے اور اسلام کے مقدس نام پہ کچھ لوگ دہشتگردی پھیلارہے ہے جس سے اسلام اور مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں