صوبائی حکومت معدنیات کے شعبے میں بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،وزیر اعلی بلوچستان

دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ،تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے خواہاں ہیں،جام کمال خان

بدھ 19 فروری 2020 23:44

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معدنیات کے شعبے میں بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ،تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے خواہاں ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ایک روزہ دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین پہنچے ائیر پورٹ پر اعلیٰ سرکاری حکام اور قبائلی عمائدین نے ان کا استقبال کردیا جبکہ صوبائی وزیر مواصلات میر محمد عارف محمد حسنی۔

اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی۔کمشنر رخشان ڈویڑن ایاز خان مندوخیل۔ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی زوہیب محسن۔میر محمد عاصم سنجرانی۔میر علی جان نوتیزئی۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زء۔میر الیاس دھانی۔میر جمیل جان سنجرانی۔میر مددخان سنجرانی۔میر آحمد علی خان سنجرانی۔حاجی میرآحمد محمد حسنی۔

کیپٹن کریم ساسولی۔سردار آحمد بخش سنجرانی۔سردار زادہ میر علاو الدین خان سنجرانی۔ میر عمران مری۔میر الطاف سنجرانی۔میر ملک سلیم محمد حسنی اور دیگر بھی موجود تھے۔دالبندین ائیرپورٹ پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سرکٹ ہاوس دالبندین میں قبائلی عمائدین سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معدنیات کے شعبے میں بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ روزگار کے مواقع میسر آسکیں دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت تمام علاقوں میں یکساں ترقی کا خواہاں ہیں بعد ازاں وہ سعودی گورنر تبوک و شاہی مہمان پرنس فہد بن سلطان سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی شکار گاہ واقع بارتاگزی کے صحرائی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے جہاں پر ان سے پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی دالبندین آمد کے موقع پر دالبندین و گردونواح میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے وزیر اعلی بلوچستان رات دالبندین میں گذاریں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں