دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ،صادق سنجرانی

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:36

دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ،صادق سنجرانی
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی سے چاغی کے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت حاجی عزیز محمد حسنی نے اسلام آباد ملاقات کی اس موقع پر علاقے کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے کہا کہ وہ چاغی سمیت پورے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوردراز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ چاغی ان کا آبائی ضلع ہے ضلع چاغی کی ترقی و خوشحالی سے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی چاغی میں عوامی و فلاحی کاموں کی بدولت خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ دالبندین ٹو چاغی زیارت بلانوش سڑک کی تعمیر و مرمت سے عوام کو سہولیات میسر آسکیں گی۔

اس موقع پر قبائلی رہنماء حاجی عزیز محمد حسنی نے ضلع چاغی کے مسائل کو سننے اور حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں