پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان روز اول سے برادرانہ گہرے خوشگوار تعلقات قائم ہیں،گورنربلوچستان

بدھ جنوری 19:02

پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان روز اول سے برادرانہ گہرے خوشگوار تعلقات ..
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روز اول سے برادرانہ گہرے خوشگوار تعلقات قائم ہیں. ضروری ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے۔گورنر یٰسین زئی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا خصوصی تعاون رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا اپنے نجی دورے پر دالبندین پہنچنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی، کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی اور ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات سے پورے خطے کے پائیدار امن کیلئے بھی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

دالبندین‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments