دالبندین ،متعدد کلیوں کے ٹرانسفامرز جلنے کیخلاف شہریوں کا کیسکو آفس کے سامنے دھرنا ،ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا

بدھ 20 جنوری 2021 17:01

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) دالبندین شہر کے متعدد کلیوں کے ٹرانسفامرز جلنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے کیسکو آفس کے سامنے دھرنا اور ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کلی غریب آباد ،کلی نوربخش،کلی باز محمد ،کلی میر خانجہان سنجرانی ،فیصل کالونی سمیت دیگر کلیوں کے ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتے سے جل چکے ہیں اور تمام کالونیاں بجلی سے محروم ہے مگر کیسکو حکام کی جانب سے بروقت ٹرانسفارمر کی عدم فراہمی کخلاف دالبندین بازار میں بجلی سے متاثرہ شہریوں نے کیسکو کے سامنے دالبندین بازار کے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں مختلف کلیوں کے لوگوں نے شرکت کیکیسکو کے خلاف شدید نعرے لگائے احتجاجی مظاہرین سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حافظ علی محمد بڑیچ ،آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ حاجی علی آحمد بڑیچ ،اور اہلیان شہریوں کی جانب سے فضل ریکی ،حماد اللہ بڑیچ ،ابراہیم بڑیچ، ودیگر نے مظاہرین سے خطاب میں بتایا دالبندین کیسکو نے گزشتہ ایک ہفتے سے عوام کو تاریکی میں رکھا ہے ایک ٹائم پر آٹھ سے زائد ٹرانسفامر جل چکے ہیں ماہانہ صارفین سے لاکھوں روپے بجلی کی مد میں وصول کرتے ہیں مگر کیسکو حکام بروقت عوام کو سہولت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے انکا مزید کہنا تھا اس وقت دالبندین کے آٹھ سے زائد کالونیاں بجلی سے متاثر ہے ایک ٹرانسفارمر جل جاتا ہے چار دن وہ پڑا رہتا ہے اسکی مجموعی مرمت کو مزید پندرہ سے بیس دن لگ لگا دیتے ہیں جو عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں انکا کہنا تھا کلی ملک نوربخش ،کلی غریب آباد دونوں گنجان آباد کالونیاں ہے مگر ایک ٹرانسفارمر نصب ہیں اور اسکے ساتھ دو دیگر کلیوں کو بھی ایک ہی ٹرانسفارمر سے بجلی دی جاتی ہے اسی وجہ سے آئے روز ٹرانسفامر جل جاتی ہے کیسکو حکام فوری طور پر مزید ٹرانسفارمر نصب کریں انکا کہنا تھا دالبندین کیسکو حکام کی غفلت لا پروائی اور ڈبل کنکشن دے کر جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر لوڈ برداشت نہیں کرتے ہیں لہذا فوری طور پر تمام ٹرانسفارمر فوری طور پر نصب کریں اور آبادی کی تناسب سے ٹرانسفارمر پر لوڈ رکھا جائے احتجاجی مطاہرین سے متعلقہ انتظامیہ نے مزکرات کیا دو دن کی مہلت پر احتجاج مظاہرین منتشر ہوگئیں دو دن کے اندر مسلہ حل نہ ہوسکا تو مجبورا پاک ایران آر سی ڈی شاہرہ کو بلاک کیا جائے گا شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرین سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے اظہار یکجہتی کیا اور انکی موقف کی تائید کرتے ہوئے کیسکو کے با اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر ان عوامی مسلوں پر توجہ دے کر حل کیا جائے اور دالبندین شہر کا گزشتہ روز بجلی کی ٹائمنگ تبدیل کردی گئی ہے فوری طور پر پرانا بجلی ٹائمنگ بحال کیا جائے متعلقہ انتظامیہ نے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور شہریوں کی جانب سے اپیل کی کہ ایک کمیٹی بنائی جائے ان تمام مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر چاغی سے ملاقات کر کے انھیں حل کر دیا جائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں