کشمیر شہ رگ ، کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھو ڑ سکتے ہیں ،حاجی عبد الصمد سنجرانی

بدھ 3 فروری 2021 16:53

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر ا ہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی ضلعی سیکرٹریٹ سے نکل کر دالبندین پریس کلب کے سامنے پہنچی دالبندین پریس کلب کے سامنے کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے ریلی میں پاک فوج کے حق میں بھی نعرے لگائے ریلی کے شرکاء سے ضلعی نائب صدر حاجی عبد الصمد سنجرانی ،تحصیل نائب صدر سردار آحمد بخش سنجرانی،یوتھ صدر منیر آحمد ،رابطہ سیکرٹری محمد عامر ،وحید نوتیزئی ،عدنان نوتیزئی ،ملک رحمت اللہ محمد حسنی ،شعیب آحمد سنجرانی ،محبوب سنجرانی شیر علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر ہمارا شہ رگ کشمیر ہماری خون اور رگوں میں شامل ہے کشمیری عوام کو ہم کسی صورت میں تنہا نہیں چھو ڑ سکتے ہیں ہندو ستان کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت کسی صورت ہم برداشت نہیں کر سکتے ہیں کشمیری عوام اپنے کو تنہا نا سمجھے مقررین کا کہنا تھا انڈیا کی جانب سے جو ظلم اور بربریت کشمیری عوام پر کی جارہی ہے اس پر اقوام متحدہ فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دیں انکا مزید کہنا تھا پاک فوج کی بے شمار قربانیاں ہے ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انکا کہنا تھا ہندوستان کی یہ بھول ہے انکا کہنا تھا 5 فروری یوم کشمیر ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں عوام اپنی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیگی کشمیری ہمارے بہن ،بھائی ،اپنے کو کھبی بھی تنہا نا سمجھے ریلی کی شرکاء نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی نعرے لگائے اور پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے لگائے ریلی میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شریک تھے ریلی 5 فروری کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مناسبت سے ضلعی صدر اسفندر یار یار محمد زئی کی ہدایت پر نکالی گئی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں